کیپریاٹی نے سابق بوائے فرینڈ کی پٹائی لگا دی

پولیس کے مطابق جنیفرکی اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تلخ کلامی ہوئی،چیخنے چلانے کے بعد جنیفرنے برینان کے سینے پر4مکے جڑدیے۔


AFP March 12, 2013
پولیس کے مطابق جنیفر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تلخ کلامی ہوئی، چیخنے چلانے کے بعد جنیفر نے برینان کے سینے پر 4 مکے جڑدیے۔ فوٹو : اے ایف پی

سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار جنیفر کیپریاٹی کو ویلنٹائن ڈے پرسابق بوائے فرینڈ کی پٹائی کے چارجز کا سامنا اور جلد ہی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

جنیفر نے تین گرینڈ سلم سمیت مجموعی طور پر 14 ٹائٹلز اور 1992 کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، مقامی پولیس کے مطابق 36 سالہ جنیفر کی نارتھ پام بیچ کے ایک جم میں اپنے سابق بوائے فرینڈ 28 سالہ ایوان برینان سے تلخ کلامی ہوئی،انھوں نے چیخنے چلانے کے بعد برینان کے سینے پر 4 مکے جڑ دیے۔

جس پر اس نے خود کو ایک لاکر روم میں بند کرلیا اور 911 پر مدد کیلیے کال کی، جب پولیس وہاں پہنچی تو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بھی برینان کے ہاتھ کانپ رہے تھے، اس نے الزام عائد کیا کہ دونوں میں علیحدگی کے باوجود جنیفر اس کا تعاقب اور ہراساں کرتی رہتی ہیں۔

مقبول خبریں