لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنیکی حکومتی اپیل پر آج فیصلہ سنائے گی

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بینچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


Numainda Express December 05, 2017
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بینچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کا3 رکنی فل بینچ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنائیگا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بینچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ حکومت نے اپیل کے ذریعے رپورٹ پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے یہ قانونی جواز اٹھایا تھاکہ رپورٹ پبلک کی گئی تویہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹرائل پر اثرانداز ہوگی اور رپورٹ کے مندرجات سے ملک میں امن وامان کی صورت حال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مقبول خبریں