آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اینٹی کرپشن ڈے منایا جا رہا ہے

محکمہ اینٹی کرپشن اورنیب کے زیر اہتمام بھی کرپشن کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے سیمینار اورتقریبات منعقدکی جائیں گی۔


Numainda Express December 09, 2017
محکمہ اینٹی کرپشن اورنیب کے زیر اہتمام بھی کرپشن کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے سیمینار اورتقریبات منعقدکی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرپشن کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں آج کرپشن کی روک تھام اور اس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پاکستان میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن اورنیب کے زیر اہتمام بھی کرپشن کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے سیمینار اورتقریبات منعقدکی جائیں گی جب کہ ڈی جی اینٹی کرپشن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کوآج انعامات دیں گے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے کرپشن کے بارے میں آگاہی پروگرام و سیمینار منعقد کیے جائیں گے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ کرپشن سے پیدا ہونے والے مسائل اور درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔

مقبول خبریں