تاحیات پابندی کیخلاف شری شانتھ کی درخواست پر عدالت کا بورڈ کو نوٹس

شری شانتھ کو 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔


Sports Desk February 06, 2018
بی سی سی آئی کو جواب دینے کیلیے چارہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے شری شانتھ کی درخواست پر کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فکسنگ پر تاحیات پابندی کے شکار فاسٹ بولر شری شانتھ کی درخواست پر کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں بی سی سی آئی کو جواب دینے کیلیے چارہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شری شانتھ کو 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا جبکہ بورڈ نے ان پر عمر بھر کیلیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ شری شانتھ پر پہلے کیرالا کی عدالت نے پابندی اٹھائی تھی تاہم بعد میں بی سی سی آئی نے فیصلے کو کیرالا ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے ان پر پابندی بحال کرادی تھی جس کے خلاف اب شری شانتھ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

مقبول خبریں