دھمکیاں ملنے پر پاکستان چھوڑ دیا ریحام خان

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی، سابقہ اہلیہ عمران خان


News Agencies February 06, 2018
پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی، سابقہ اہلیہ عمران خان۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باعث پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہوں جب کہ بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس بات کا مجھے شدید غصہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے میری حمایت نہیں کی۔

ریحام کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز نے مجھے پاکستان چھوڑنے اور عمران خان سے دور رہنے اور عمران خان سے کسی قسم کی لڑائی مول نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

مقبول خبریں