محکمہ تعلیم اورتعلیمی بورڈزمیں لگائے گئے بااثرافسران کوبچالیاگیا

ریٹائرکنٹریکٹ افسران میں سے محکمہ تعلیم اورتعلیمی بورڈزمیں بڑے پیمانے پر بااثراورمنظورنظرزافرادکوبچالیاگیا۔


Safdar Rizvi March 30, 2013
ریٹائرکنٹریکٹ افسران میں سے محکمہ تعلیم اورتعلیمی بورڈزمیں بڑے پیمانے پر بااثر اور منظور نظرز افراد کو بچا لیاگیا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے عدالتی حکم پر فارغ کیے گئے ریٹائرکنٹریکٹ افسران میں سے محکمہ تعلیم اورتعلیمی بورڈزمیں بڑے پیمانے پر بااثراورمنظورنظرزافرادکوبچالیاگیا۔

ایس اینڈجی اے ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سندھ کے تعلیمی بورڈزاورمحکمہ تعلیم میں کام کرنے والے ایک درجن سے زائد ایسے افرادکا ذکر ہی نہیں جوریٹائرمنٹ کے بعدکنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق صرف 3کنٹریکٹ افسران کوفارغ کیاگیاہے۔

جن میں صوبائی محکمہ تعلیم میں کنسلٹنٹ کے طورپرکام کرنے والی پروفیسرآفتاب عنایت،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری پروفیسرحیدرعلی نوین اورچیئرمین ٹیکنیکل بورڈ پروفیسرسعید صدیقی کانام شامل ہے جبکہ اسی تعلیمی بورڈ میں سیکریٹری کے عہدے پرکام کرنے والے سندھ کے ایک اعلیٰ افسرکے بھائی اور''گولڈن ہینڈشیک'' لیکرریٹائرہونے والے وحیدشیخ کوبچالیاگیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعدکنٹریکٹ کی بنیاد پرسیکریٹری انٹربورڈ کوفارغ کردیاگیاتاہم چیئرمین بورڈ پروفیسرانواراحمد زئی کو چھوڑ دیا گیا،اسی طرح میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین اورریٹائرافسرفصیح الدین خان کوبھی نظرانداز کردیا گیا، مزید براں حیدرآبادبورڈکے چیئرمین فضل الحق،میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین شفیق احمد جبکہ سکھربورڈکے چیئرمین مجتبیٰ شاہ کوبھی نظراندازکردیاگیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد صوبائی محکمہ تعلیم میں کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے اشفاق قادری،سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی سربراہ انیتاغلام علی چارٹرانسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے سربراہ ایس ایم قریشی بھی ریٹائرمنٹ کے بعدکنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں جنھیں چھوڑدیاگیاہے۔

 

مقبول خبریں