تین ملکی ہاکی پاکستان اور اومان کا مقابلہ 44 گول سے برابر

پاکستانی ٹیم کے اب تین میچزمیں 5 پوائنٹس ہوگئے جبکہ اومان نے ڈرا میچ کی بدولت ایک پوائنٹ حاصل کیا۔


Sports Desk February 18, 2018
پاکستانی ٹیم کے اب تین میچزمیں 5 پوائنٹس ہوگئے جبکہ اومان نے ڈرا میچ کی بدولت ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ فوٹو:فائل

تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان اومان کا مقابلہ 4-4 سے برابر ہوگیا۔

مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ایونٹ میں ہفتے کو پاکستان اور اومان کی ہاکی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گرین شرٹس نے کھیل کے ابتدائی 10 منٹ میں 3 گول داغ کر میزبان سائیڈ کو دباؤکا شکار کیا لیکن پھر قومی ٹیم اپنی برتری قائم نہیں رکھ پائی اور ایک مرحلے پر خسارے میں چلی گئی، تجربہ کار شفقت رسول نے 43ویں منٹ میں گول بناکر مقابلہ برابر کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے اب تین میچزمیں 5 پوائنٹس ہوگئے جبکہ اومان نے ڈرا میچ کی بدولت ایک پوائنٹ حاصل کیا، قومی ٹیم اتوار کو جاپان کا سامنا کرے گی۔

 

مقبول خبریں