ٹی 20 کرکٹ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ مشرفی کی ریٹائرمنٹ واپسی کا خواہاں

مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے۔


Sports Desk February 22, 2018
مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ مشرفی مرتضیٰ سے ٹوئنٹی 20 ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کرے گا۔

مشرفی مرتضیٰ نے اس طرز سے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اس وقت بنگلادیش کو قیادت کا بحران درپیش ہے، اسی وجہ سے مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے تاکہ وہ آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ٹرائنگولر سیریز میں ٹیم کی قیادت کرسکیں۔

مقبول خبریں