ڈیوس کپ اعصام پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے

ٹیم نیوزی لینڈکیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح پا سکتی ہے،ممتاز


Sports Reporter April 02, 2013
ٹیم نیوزی لینڈکیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح پا سکتی ہے،ممتاز۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری ممتاز یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔

اعصام الحق میامی اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد بھر پور فارم میں ہیں، کیویز کے مقابل بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے مرحلے کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے، عقیل خان ، محمد عابد اور یاسر خان میانمار پہنچ چکے ۔



جبکہ اعصام الحق 2روز تک امریکا سے براہ راست ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ سیکریٹری فیڈریشن نے کہاکہ پاکستان پہلی مرتبہ نیوٹرل وینیو پر میزبانی کا تجربہ کر رہا ہے، ملک میں انٹرنیشنل مقابلوں کی غیر موجودگی میں آئی ٹی ایف سے مسلسل رابطے میں رہے، بالآخر ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا، نیوٹرل وینیو پر ہی سہی کم ازکم کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع تو ملا ۔

ممتاز یوسف نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بہترین ٹیلنٹ کے مالک تاہم اعصام الحق اور عقیل خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے سے اعصام الحق بھر پور فارم میں ہیں،اس کا فائدہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹائی میں ہوگا۔

مقبول خبریں