ساہیوال میں کالج کی بس الٹنے سے طالبعلم جاں بحق 6 زخمی

حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک March 08, 2018
حادثےمیں ایک طالبعلم جاں بحق،6 زخمی،ریسکیو ذرائع؛ فوٹوفائل

عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 118 نائن ایل کے قریب عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس طلبا کو لے کرجارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسافربس کو حادثہ؛ 3 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے طالبعلم اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں