علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے کیخلاف درخواست دائر

سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے، درخواست گزار


Numainda Express March 10, 2018
سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے، درخواست گزار. فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی کابینہ کی منظوری اور میرٹ کے برعکس علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے کے خلاف درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی طریقہ کار اور میرٹ کے برعکس کی گئی جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے اور سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکا جیسے ملک میں سینئیر اور تجربہ کار سفارتکار کی تعیناتی سے قبل پارلیمنٹ اور کابینہ کی منظوری میں ہی ملکی مفاد وابستہ ہے تاہم میرٹ کے برعکس تعیناتی کی بنا پر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں