نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے بعد شہبازشریف اور مریم نواز کی سکیورٹی سخت

ویب ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
مریم نواز کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے بم پروف ڈائس بھی لگایا گیا فوٹو:فائل

مریم نواز کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے بم پروف ڈائس بھی لگایا گیا فوٹو:فائل

 راولپنڈی /  لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد شہبازشریف کے جلسہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے جلسے کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ راولپنڈی میں نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکے سوشل میڈیا کنونشن سے  خطاب کیلئے بھی بم پروف ڈائس لگا دیا گیا۔ دونوں مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اورخیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف کو جوتا دے مارا

واضح رہے کہ جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مار دیا جب کہ گزشتہ روزنامعلوم شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔