نقیب قتل کیس؛ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
 نقیب اللہ قتل کیس پیر کو اسلام آباد میں سنیں گے, چیف جسٹس: فوٹو:فائل

نقیب اللہ قتل کیس پیر کو اسلام آباد میں سنیں گے, چیف جسٹس: فوٹو:فائل

 کراچی: سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کےلئے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 19 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں لیکن جائزے کے لیے مزید وقت درکار ہے جس کے باعث راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو پیر تک رپورٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس پیر کو اسلام آباد میں سنیں گے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کے بیرون ملک جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ جو بھی کر رہے ہیں غلط ہے، اب انہیں عدالت میں پیش ہوجانا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔