اشرف صحرائی تحریکِ حریت جموں وکشمیر کے نئے چیئرمین منتخب

مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں واقع پارٹی کے دفتر میں تحریک حریت کا اہم اجلاس ہوا


ویب ڈیسک March 19, 2018
سری نگر میں تحریک حریت کا اہم اجلاس منعقد ہوا،فوٹو:فائل

تحریک ِ حریت کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کو تحریکِ حریت جموں وکشمیر کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں واقع پارٹی کے دفتر میں تحریک حریت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اشرف صحرائی کو تحریکِ حریت جموں و کشمیر کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

مقبول خبریں