پشاور:
سول ججز بھرتی کے لیے 2 سالہ وکالت کا تجربہ ختم کرنے پر وکلاء نے آج پشاور میں احتجاج کیا۔
خیبر پختونخوا بار کونسل کے اعلان پر آج صوبہ بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
وکلاء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سول ججز بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں، سول ججز کی بھرتی کے لیے دو سال کا وکالت تجربہ ختم کرنا غلط ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سول ججز کی بھرتی کے لیے دو سال تجربے کی شرط بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ کی مشاورت سے رکھی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ اور کے پی بار کونسل سے مشاورت کے بغیر بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔
وکلاء نے مزید کہا کہ وکالت کا دو سالہ تجربہ ختم کرنے سے سول ججز بھرتی میں اپنوں کو نوازنے کے لیے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔