اسلام آباد:
نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16 دسمبر کے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے سابق سینٹر جاوید جبار، عبداللہ گل اورسابق سفیر افراسیاب مہدی نے خطاب کیا، شرکاء کو بنگلہ دیش کی تخلیق سے متعلق حقائق پر مبنی مفصل ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔
مقررین نے1971 کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کو ٹھوس حقائق کی بنیاد پر گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا، سینیٹر جاوید جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔
سابق سفیر افراسیاب مہدی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش دو ہمسایہ بردار اسلامی ممالک ہیں۔
عبداللہ گل نے کہا کہ دوقومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک شکست ہو چکی ہے، مکتی باہنی کے پیچھے بھارت کا مکروہ ہاتھ تھا، بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیز پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں۔
آخر میں مقررین نے شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش اور مفصل جوابات بھی دیے۔