اسلام آباد:
تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اسپیشل برانچ کا اسپیشل انٹیلیجنس وِنگ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی پولیس کا خصوصی یونٹ بھی قائم کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سادہ لباس میں ملبوس انٹیلیجنس ونگ کے اہلکار تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف میں نگرانی کریں گے، ونگ منشیات سے متعلق سرگرمیوں پر انٹیلیجنس جمع کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اہلکار اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ فوری کارروائی کے لیے رابطہ رکھیں گے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے مقدمات کی تفتیش شواہد کے حصول اور نگرانی کا کام سرانجام دے رہا ہے۔