آسٹریلیا کے سڈنی بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات میں بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کے حملہ آوروں کو پاکستانی شہری قرار دے دیا، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی۔
حقیقی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی شہری ہیں اور ساجد اکرم بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی ہے۔
اس دوران بھارتی سوشل میڈیا اور کچھ میڈیا اداروں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی اور ایک بے گناہ پاکستانی کی تصویر نوید اکرم کے ساتھ جوڑ کر وائرل کی، جس پر نوید اکرم نے بھی بیان جاری کر کے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والی اس مہم کی نشاندہی کی۔
غیر ملکی جریدے "دی گارڈین" نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کیا۔
سچائی سامنے آنے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹا ثابت ہوئے، اور عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب ہوئی۔