چنیوٹ میں نازیبا وڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ملزم بازید لڑکیوں سے دوستی کرتا پھر ان کی نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک March 27, 2018
بازید کے موبائل فون لیپ ٹاپ سے نازیبا ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چنیوٹ میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم بازید لڑکیوں سے دوستی کرتا پھر ان کی نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی نے کارروائی کے دوران ملزم بازید کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا جس میں سے نازیبا ویڈیوز کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں