بغیر سر والا زندہ مرغا

مرغے کو گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بایوٹکس دی جارہی ہیں


ویب ڈیسک March 30, 2018
سرکٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی مرغازندہ ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

تھائی لینڈ میں ایک مرغا، سر کٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔

معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو ایک رحم دل عورت پالنے کے غرض سے گھر لے آئی جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔



تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا بغیر سر کے ہے اور اس کی گردن کے اوپری حصے پر خون جما ہے۔ یہ پتا نہیں لگ سکا کہ مرغے کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ کسی جانور کے حملے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

مرغے کو پالنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بایوٹکس دے رہی ہیں جن سے ایک ہفتے بعد بھی وہ زندہ ہے۔

مقبول خبریں