کشمیر یوں کے حق میں ٹوئٹ کپیل دیو کا شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار

کپیل دیو نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ ’آفریدی کون ہے؟


Sports Desk April 05, 2018
کپیل دیو نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ ’آفریدی کون ہے؟۔ فوٹو : فائل

کشمیر یوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتی سابق کپتان کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

جب صحافیوں نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ سے متعلق سابق کپتان کپیل دیو سے سوال کیا تو انھوں نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ 'آفریدی کون ہے؟ہم کیوں اس کو اہمیت دے رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کو بالکل اہمیت نہیں دینا چاہیے'۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے ٹویٹ پر گول مول جواب دے کر اپنی جان چھڑا لی۔

پاکستان کے سابق کپتان نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی جس پر بھارتی میڈیا میں خوب شورمچایا جارہا اور سابق کپتان گمبھیر اپنے تعصب کا مظاہرہ کرچکے ہیں، جب صحافیوں نے اس بارے میں ویرات کوہلی سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس سارے معاملے کی پوری معلومات نہیں، اس لیے میرا اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا، ایک بھارتی ہونے کے ناطے آپ ہمیشہ وہی بات کرنا چاہتے ہیں جوکہ آپ کے ملک کے مفاد میں ہو اورمیری حمایت صرف اپنے ملک کے ساتھ ہے، اگر کوئی چیز اس کے برخلاف ہوتی ہے تو یقین مانیں میں کبھی اس کو سپورٹ نہیں کروں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں