ہر ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہی ہے سنگاکارا کا دعویٰ

بال ٹیمپرنگ ایک ایسی برائی ہے جسے کئی برس تک فری پاس ملا رہا، سنگاکارا


Sports Desk April 18, 2018
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی پلیئرز کی بال ٹیمپرنگ پہلا واقعہ نہیں، کمارا سنگاکارا فوٹو: فائل

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران میدان میں اترنے والی ہر کرکٹ ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہی ہے۔

اپنے ایک کالم میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ایک ایسی برائی ہے جسے کئی برس تک فری پاس ملا رہا، ہر ٹیم اس میں ملوث رہی، کمارسنگاکارا اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی پلیئرز کی جانب سے سامنے آنے والا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کوئی پہلا واقعہ ہے۔

کمار سنگاکارا نے کہا کہ منتظمین بھی کھلاڑیوں کی حرکتوں سے آگاہ تھے، انھیں بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سنگاکارا نے آئی سی سی سے اس سارے معاملے کے جائزے کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں