اسمتھ کو انگلش سلیکٹر بنانے کا فیصلہ پاکستان سے سیریز کیلیے پلیئرز چنیں گے

ای ڈی اسمتھ کینٹ اور مڈل سیکس ٹیموں کے کپتان بھی رہے ہیں۔


Sports Desk April 19, 2018
ای ڈی اسمتھ کینٹ اور مڈل سیکس ٹیموں کے کپتان بھی رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ای ڈی اسمتھ کو انگلینڈ کا نیا سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

40 سالہ سابق بیٹسمین اسمتھ سلیکٹر کی ذمہ داری جمز ویٹیکر کی جگہ سنبھالیں گے۔ جنھوں نے پانچ برس اس عہدے پر کام کرنے کے بعد ازسرنو ڈھانچے ترتیب دینے کے پیش نظر مارچ میں رخصت لے لی تھی۔

انگلش بورڈ مئی میں پاکستان سے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل اس عہدے پر تقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، 2008 میں ریٹائرڈ ہونے والے اسمتھ کمنٹیٹر ہیں، وہ کینٹ اور مڈل سیکس ٹیموں کے کپتان بھی رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں