نیب کراچی کی کارروائیاں محکمہ بلدیات کے 2 اہم افسران سمیت 5 گرفتار

گرفتار ملزمان میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ریونیو افسر اور سٹی سرویئر بھی شامل۔


Staff Reporter April 19, 2018
ملزم بلدیہ افسروں جاوید قمر اور رمضان سولنگی سے کروڑوں مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی، پرائز بانڈز، جیولری اور پراپرٹی دستاویز برآمد۔ فوٹو :فائل

ISLAMABAD: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے3 روز سے جاری کارروائیوں کے دوران محکمہ بلدیات کے 2اہم افسران کے علاوہ 11 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں ماسٹرمائنڈ سمیت 3 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حنیف لالانی نے ریونیو آفیسر غلام نبی ملا اور سٹی سرویئرآفس حیدرآباد کے ذریعے دیہہ بابر بند تعلقہ تھانہ بھولا خان جامشورو کی 750 ایکٹر سے زائد سرکاری اراضی کو کھاتوں مں ردوبدل کرکے اور جعلی سروے ریکارڈ دکھا کرنجی ملکیت قراردلایا اور بعد ازاں یہ اراضی سپر ہائی وے پر زیر تعمیر ہائوسنگ سوسائٹی کو فروخت کردی، اوپن مارکیٹ میں اس زمین کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

نیب حکام نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق قمرالدین شیخ کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ انھوں نے غیرقانونی طریقوں اورکرپشن کے ذریعے بڑے پیمانے پراثاثے بنائے ہیں اور یہ تمام اثاثے ایک فرنٹ مین کے نام پربنائے گئے ہیں۔نیب کی ٹیم نے جاوید قمرکے قبضے سے ملکی اور غیرملکی کرنسی اور پرائزبانڈزکی شکل میں 2 کروڑ روپے بھی برآمد کیے۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادکی دستاویز بھی برآمد ہوئیں جو مختلف لوگوں کے نام پر ہیں۔

ایک اورکارروائی میں نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی کوان کے دفتر پرچھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پرکیش، جیولری اورپراپرٹی کے کاغذات بھی برآمدکیے گئے جن کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان سولنگی اس عہدے پرایک دہائی سے زائد عرصے سے تعینات ہیں اورغیر قانونی طور پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنزاور یونین کونسلزسے ماہانہ رشوت وصول کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں