- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے
لاہور: شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی میچ کھیلیں گی جس کا مقصد کیریبیئن جزائز میں 2017 کے دوران آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کیلیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔
عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے، سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈوپنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو پہلی مرتبہ کیریبیئن اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اتنے نیک مقصد کیلیے منتخب ہونے پر شکرگزار ہوں، کرکٹ ایک بہت بڑی فیملی ہے، اس کے تمام ممبرز، ساتھیوں اور کرکٹ کے مداحوں کی جیسے بھی ممکن ہو مدد کرنا ہماری اخلاقی اور پروفیشنل ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ لارڈز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی میدان پر پاکستان نے سری لنکا کو ہراتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔