فیڈرل بی صنعتی ایریا میں ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

آگ پر قابو پانے میں 15 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔


Staff Reporter April 27, 2018
آگ پر قابو پانے میں 15 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 21 میں ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 21 راشد منہاس روڈ کے قریب ٹیکسٹائل مل میں جمعرات کی شب تقریباً 8 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا جبکہ پاک بحریہ کا عملہ بھی فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ایس ایچ او ساجد جاوید نے بتایا آگ مقامی ٹیکسٹائل مل کی دوسری منزل پر بنے ہوئے کپڑے کے گودام میں لگی تھی۔ آگ پر قابو پانے میں کے ایم سی اور نیوی سمیت 15 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں