شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب کے دوران بم حملہ 3 افراد جاں بحق

بیٹھک میں موجود لوگوں پر باہرسے نامعلوم شخص نے دستی بم پھینک دیا،جس کے نتیجے میں 5 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔


Numaindgan Express April 28, 2018
تپئی میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بنوں لکی گیٹ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو زخمی کر دیا، ملزم فرار ۔فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب پر دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق اور31 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں شندی گل ولد زنگی خان کے گھر میں موسیٰ گل کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ بیٹھک میں موجود لوگوں پر رات گئے باہر سے نامعلوم شخص نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں نور احمد ولد خچن، مصطفیٰ ولد حیدر گل اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو میران شاہ اسپتال پہنچا دیا گیا، جبکہ جمعے کی شب شمالی وزیرستان کے علاقہ تپئی ایشا چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عمر سعید جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح اقدام قتل کا ایک واقعہ بنوں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر لکی گیٹ کے علاقے میں ظفر علی ولد محمد غنی نے اپنے بھائی فضل غنی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

تھانہ صدر ہی کی حدود میں زندگی سے تنگ اسماعیل نامی شخص نے نامعلوم وجوہ پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں