اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘

کالونی کی حفاظت پر مامور یہ چیونٹی حملہ آور کیڑوں پر خود کش حملہ کر کے انہیں ہلاک کردیتی ہے


ویب ڈیسک April 30, 2018
خود کش چیونٹی اپنے گھر اور ساتھیوں کی حفاظت کے لیے خو کو قربان کردیتی ہے۔ فوٹو : فائل

اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت کرنے والی خودکش چیونٹی حملہ آوروں کو اپنے جسم سے خاص رطوبت خارج کر کے ہلاک کر دیتی ہے لیکن اس عمل کے دوران وہ خود بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔

سائنسی جریدے زُو کیز ( Zoo Keys ) میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں سائنس دانوں نے خودکش چیونٹی کو پیلے رنگ کے زہریلے مادے کے اخراج کی مناسبت سے Colobopsis Explodens کا نام دیا ہے۔ یہ خود کش چیونٹی اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت پر مامور ہوتی ہے اور اس دوران حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے اپنے جسم کے درمیانے حصے سے ایک زہریلی رطوبت کا اخراج کرتی ہے جو حملہ آور کیڑے کے پاؤں کو جکڑ لیتی ہے۔ چپکنے والی رطوبت سے حملہ آور کیڑا اپنا پاؤں نہیں بچا پاتا اور اس کے زہر سے ہلاک ہو جاتا ہے تاہم اس دوران محافظ چیونٹی بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔

چیونٹیاں ایک برادری کی صورت میں رہتی ہیں جس میں ایک رانی چیونٹی ہوتی ہے جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہے جب کے دیگر چیونٹیاں گروپ کی شکل میں الگ الگ کام انجام دیتی ہیں۔ ایک گروپ کا کام گھر اور کالونی کی حفاظت کرنا ہوتا ہے جس میں شامل ایک چیونٹی حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے خود کو ختم کرلیتی ہے۔ اس لیے اسے خود کش چیونٹی بھی کہا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں