ہر 2 برس بعد منی فٹبال ورلڈ کپ کا منصوبہ

فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سالہ سائیکل میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے۔


Sports Desk May 03, 2018
فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سالہ سائیکل میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فیفا نے ہر 2 برس بعد نیا منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا۔

فیفا کے منی ورلڈ کپ کے اس نئے منصوبہ میں8 انٹرنیشنل ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ ممکنہ طور پر گلوبل نیشنز لیگ ایونٹ کااختتام ہوسکتا ہے، ایونٹ کو '' فائنل 8 '' کا نام دیا جائے گا، یہ بھی فیفا کے انٹرنیشنل فٹبال میں اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سالہ سائیکل میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے، منی ورلڈ کپ2021 سے شروع کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے،اسے ہر 2 برس بعد منعقد کیا جائے گا، یہ ممکنہ طور اکتوبر یا نومبر میں ہوگا۔

مقبول خبریں