امام الحق آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنانے کے خواہشمند

انگلش کنڈیشنز ایشیائی ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوتیں،فٹنس کا بھی سخت امتحان ہوتاہے، امام الحق


Sports Desk May 10, 2018
انگلش کنڈیشنز ایشیائی ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوتیں،فٹنس کا بھی سخت امتحان ہوتاہے، امام الحق ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

KARACHI: امام الحق آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں۔

کیریئر کے اولین ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے اوپنر نے کہاکہ کوئی بھی فارمیٹ ہوپہلی اننگز کا اضافی دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن میں اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز ایشیائی ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوتیں،فٹنس کا بھی سخت امتحان ہوتاہے، ہم لاہور میں سخت ٹریننگ کے مراحل سے گزرے، انگلینڈ میں بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا تاہم آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کے ساتھ ٹور کا فاتحانہ آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں،سب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں