انگلینڈ میں ’’بے عزتی‘‘ کیلیے تیار رہو آسٹریلوی کپتان کی ٹیم کو ہدایت

جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، ٹم پین


Sports Desk May 11, 2018
جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، ٹم پین۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی اپنی ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والی ممکنہ ''بے عزتی'' کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

ٹم پین نے کہا ہے کہ ایک بات تو طے ہے کہ جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھا کھیلے اور مثبت انداز میں آگے بڑھے تو پھر فقرے بازی خود ہی دم توڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ کینگروز جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی بار کسی سیریز کیلیے ملک سے باہر جارہے ہیں، اس ٹور میں محدود اوورز کے مقابلے ہونگے۔

مقبول خبریں