گورے اپنے ہی ایجادکردہ کھیل سے بیزار ہو گئے

نئی نسل کوکرکٹ میں دلچسپی نہیں،پُرکشش بنانے کیلیے100بال میچز رکھے،بورڈ


Sports Desk May 16, 2018
نئی نسل کوکرکٹ میں دلچسپی نہیں،پُرکشش بنانے کیلیے100بال میچز رکھے،بورڈ فوٹو: فائل

گورے اپنے ہی ایجادکردہ کھیل سے بیزار ہو گئےانگلش بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز کا کہنا ہے کہ نئی نسل کوکرکٹ میں دلچسپی نہیں رہی کھیل کو پُرکشش بنانے کیلیے100 بال میچز کا پلان تشکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہے کہ کسی کو یہ بات اچھی لگے یا بُری لیکن حقیقت یہی ہے کہ انگلینڈ کی نئی نسل کرکٹ میں کشش کھو بیٹھی ہے، اس سلسلے میں کیے جانے والے سروے اور تحقیق کے بعد یہ ثابت ہواکہ نوجوان کچھ مختلف چاہتے ہیں، انھیں مزید جوش و جذبہ چاہیے، ان کی خواہش ہے کہ کرکٹ مختصر اور سمجھنے میں آسان ہو، انہی چیزوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے100 بال کرکٹ کے منصوبے پر کام شروع کیا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے پُرعزم ہیں، ہمیں یقین ہے کہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے،انھوں نے مزیدکہا کہ اس ایونٹ کیلیے 10 کے قریب وینیوز کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

امیر ترین کائونٹی سرے سمیت کسی کو بھی زرتلافی دینے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ ہم اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔ کولن گریوز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں اس طرح کی کرکٹ ہو کہ شائقین بھرپور دلچسپی لیں، کھلاڑی بھی خوشدلی سے شرکت پر آمادہ ہوں، اس ایونٹ سے کائونٹی کرکٹرز کو مالی استحکام حاصل ہو گا، اس ضمن میں مشکلات ضرور پیش آ سکتی ہیں لیکن بھرپور پلاننگ اور محنت سے ایونٹ کو کامیاب بنانا ممکن ہوگا،امید ہے کہ کائونٹیز بھی تعاون کریں گی، یاد رہے کہ ای سی بی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے 100بال کرکٹ میچز میں 15 اوورز 6,6 گیندوں پر مشتمل جبکہ آخری اوور 10بالزکا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں