برطانیہ میں گھروں سے آن لائن کاروبارکرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوزکرگئی

آن لائن کاروبار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ایسے عمر رسیدہ افراد کی ہے جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک April 22, 2013
آن لائن کاروبار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ایسے عمر رسیدہ افراد کی ہے جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ ، فوٹو : فائل

برطانیہ میں گھروں سے آن لائن کاروبارکرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔

پیسہ کمانےکےلئےگھرسےباہرجاناضروری نہیں ، ہر 6 میں سے ایک برطانوی گھر سے آن لائن کاروبار چلارہا ہے ، یہ افرادزیادہ تر استعمال شدہ اشیا بیچ کر منافع کماتے ہیں یا پھر گھرمیں بنائی چیزیں فروخت کرکے پیسے کماتے ہیں۔

گھر سے آن لائن کاروبار کرنے والےافراد پہلے خود ان ویب سائٹس پر ایک گاہک کی طرح خریداری کرتے ہیں ، پھرانہی اشیا کو اپنے بزنس اکاؤنٹ سے مناسب منافع رکھ کر فروخت کردیتے ہیں ، اسی طرح تقریباً28لاکھ افراد گھروں میں چھوٹے پیمانے پر تیار کی جانے والی اشیا مثلاً صابن، ای بکس اور کارڈز وغیرہ فروخت کرتے ہیں۔

برطانیہ کی ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھروں سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ایسے عمر رسیدہ افراد کی ہے جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقبول خبریں