زلاٹن حریف کو تھپڑ رسید کرنے پرمیدان بدر

زلاٹن کے میدان بدر کیے جانے کے بعد گلیکسی نے 10 پلیئرز سے میچ کو مکمل کیا


Sports Desk May 23, 2018
زلاٹن کے میدان بدر کیے جانے کے بعد گلیکسی نے 10 پلیئرز سے میچ کو مکمل کیا،فوٹوفائل

MADRID: امریکن فٹبال لیگ ایم ایل ایس میں سوئیڈش اسٹرائیکر زلاٹن ابراہیمووچ کو حریف سائیڈ مونٹریال امپیکٹ کے پلیئر کو تھپڑ رسید کرنے کی پاداش میں میدان بدر کردیاگیا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی ہے، لاس اینجلس گلیکسی کی نمائندگی کرنے والے زلاٹن نے کھیل کے 40ویں منٹ میں حریف دفاعی پلیئر مائیکل پیٹریسو کے سر پر ہاتھ ماردیا تھا، اس کے بعد دونوں پلیئرز فوری طور پر ریفری کی جانب آئے۔

جنھوں نے ویڈیو فوٹیج دیکھنے پر پیٹریسو کو یلو اور زلاٹن کو ریڈ کارڈ دکھادیے، زلاٹن کے میدان بدر کیے جانے کے بعد گلیکسی نے 10 پلیئرز سے میچ کو مکمل کیا، تاہم ان کیلیے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے 75ویں منٹ میں اولے کیمارا نے بنادیا۔

مقبول خبریں