ڈیرہ غازی خان میں چوری کے شبہےمیں ایک شخص کے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے گئے

ملزمان نے اپنے گھر میں خود نقاب لگا کر چوری کی اور مجھے جھوٹے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ شخص


ویب ڈیسک April 24, 2013
تشدد کے بعد ہاتھ کاٹنے والے افراد سے گزشتہ 10 سال سے دشمنی چلی آرہی تھی، متاثرہ شخص فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: چوری کے شبہے میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قریبی علاقے چوٹی بالا کی بستی چک ننگر میں 4 افراد نے مبینہ طور پر چوری کے شبہ میں طفیل احمد نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایااور پھرتیز دھار آلے سے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر2 ملزمان کو حراست میں لےکرابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے ، متاثرہ شخص کے مطابق گذشتہ 10 سال سے ان کی دشمنی چلی آرہی تھی ، ملزمان نے اپنے گھر میں خود نقاب لگا کر چوری کی اور مجھے جھوٹے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مقبول خبریں