انگلش کرکٹرز کے قریب موجود میچ فکسر کی 6 سال پرانی تصویر جاری

لابی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر ز گریم سوان اور بریسنن بھی موجود تھے۔


Sports Desk June 02, 2018
لابی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر ز گریم سوان اور بریسنن بھی موجود تھے۔ فوٹو: اسکرین گریب

انگلش کرکٹرز کے قریب موجود میچ فکسر کی 6 سال پرانی تصویر جاری کر دی گئی۔

خلیجی ٹی وی پر نشر ہونے والی میچ فکسنگ کی دستاویزی فلم میں دکھائی گئی۔ ایک تصویر میں مبینہ بھارتی میچ فکسر انیل منواور انگلش انٹرنیشنل پلیئرز سے خاصے قریب کھڑا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصویر 2012 کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران سینامون گرانڈ ہوٹل کولمبومیں بنائی گئی تھی۔ لابی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر ز گریم سوان اور بریسنن بھی موجود تھے، تصویر سے یہ کسی طورثابت نہیں ہوتا کہ دونوں انگلش کرکٹرز منواور کو جانتے تھے یا انھوں نے کچھ غلط کیا۔

یہ بات ضرور تشویشناک ہے کہ میچ فکسر کس طرح آسانی سے پلیئرز تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

مقبول خبریں