لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونےوالوں میں اللہ دتہ اورغلام رسول شامل ہیں، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک June 13, 2018
لیسکو کی ننگی تار چھو جانے سےپانچوں مزدوروں کوکرنٹ لگ گیا، اسپتال ذرائع فوٹوفائل

گرین ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 5 مزدور کام ختم کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ لیسکو کی ننگی تار چھوجانے سے پانچوں کو کرنٹ لگ گیا۔

پانچوں مزدوروں کو فوراً جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 2 مزدور دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ 3 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ دتہ اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔

مقبول خبریں