سنگاپور دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

سروے میں حیران کن طور پر مصر کو امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 13, 2018
وینزویلا غیر محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست،فوٹو:فائل

PESHAWAR: گیلپ سروے میں سنگاپور کو دنیا کا محفوظ ترین اور وینزویلا کوغیر محفوظ ترین ملک قرار دے دیا گیا۔

گیلپ کے سالانہ عالمی سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے ملک میں رات کو پیدل سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں یا وہ کبھی کسی جرم سے متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ مقامی پولیس پر ان کا اعتماد، چوری یا ان کے کسی اہل خانہ پر گزشتہ 12 ماہ کے درمیان کو جان لیوا حملہ سے متعلق سوالات شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگاپوردنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ رکھنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

یہ سروے 142 ممالک میں کیا گیا جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار مقامی نوجوانوں سے سوالوں پر رائے لی گئی۔ سروے کے مطابق سنگاپور کے شہریوں نے خود کو دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا جب کہ اس اعتبار سے وینز ویلا کے باشندوں نے خود کو غیر محفوظ ترین قرار دیا۔

محفوظ ممالک کی درجہ بندی میں ناروے دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، فن لینڈ چوتھے اور ازبکستان پانچویں نمبر پر ہے ، سروے سے نتائج میں حیران کن طور پر مصر کو امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ غیر محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں وینزویلا کے بعد بالترتیب افغانستان ،جنوبی سوڈان،گبون اور لائبیریا کے ممالک ہیں۔

مقبول خبریں