سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن اور 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی، پولیس 
 فوٹو: فائل

کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن اور 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی، پولیس فوٹو: فائل

سیالکوٹ: تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان ندیم ملک، جہانزیب وکی اور ملک عمر کو گرفتار کرلیا جب کہ تینوں ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔