سچن ٹنڈولکر دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے

ریٹائرمنٹ کب لینی ہے اس کا اختیار خود پلیئر کو ہونا چاہیے، ٹنڈولکر


Sports Desk July 24, 2018
ریٹائرمنٹ کب لینی ہے اس کا اختیار خود پلیئر کو ہونا چاہیے، ٹنڈولکر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے سابق اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ٹنڈولکرنے کہاکہ ریٹائرمنٹ کب لینی ہے اس کا اختیار خود پلیئر کو ہونا چاہیے، دھونی کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان سے کس چیز کی توقع کی جارہی ہے اور وہ خود کہاں کھڑے ہیں، اس لیے بہتر یہی ہے کہ انھیں خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

دھونی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سست بیٹنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان سے ایک روزہ فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں