ماڈل میشا شفیع کا مسلم لیگن کے رہنما خواجہ سعد رفیق پرووٹنگ میں دھاندلی کا الزام

سعد رفیق جب اپنے ساتھیوں کے ہمرا بیلٹ پیپروں پر ٹھپے لگارہے تھے تو پولیس خاموش تماشائی بنی یہ منظردیکھتی رہی،میشا شفیع


ویب ڈیسک May 11, 2013
خواجہ سعد رفیق جب اپنے ساتھیوں کے ہمرا بیلٹ پیپروں پر ٹھپے لگارہے تھے تو پولیس خاموش تماشائی بنی یہ منظردیکھتی رہی، میشا شفیع فوٹو: کیٹیلسٹ پی آر

ماڈل اور ادکارہ میشا شفیع نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق پر انتخابات کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمرا بیلٹ پیپروں پر ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر پر میشا شفیع کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ہمراہ حلقہ این اے 125 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر لیا اورتقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جعلی ووٹ ڈالے جارہے تھے تو پولیس خاموش تماشائی بنی یہ منظردیکھتی رہی۔

مقبول خبریں