حج کے دوران باب عبدالعزیز کھول دیا گیا

خبر ایجنسی  اتوار 29 جولائی 2018
باب الملک عبدالعزیز جون کے اواخر میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

باب الملک عبدالعزیز جون کے اواخر میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مکۃ المکرمہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج کے دوران نمازیوں کے آرام کی خاطر باب الملک عبدالعزیز کھول دیا۔

باب الملک عبدالعزیز جون کے اواخر میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا، حج کے بعد دوبارہ بند کر دیا جائے گا، علاوہ ازیں مکہ مکرمہ کے متعلقہ حکام نے امسال بھی مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، پابندی حجاج اور معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔