عمران خان کی تقریب حلف برداری میں معروف بھارتی تاجر کی شرکت کا امکان

عمران خان کے بھارتی کرکٹر دوستوں کا بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے پاکستان جانے کا امکان ہے،وینو گوپال دھوت


آصف محمود July 29, 2018
بھارتی کرکٹرز کا بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے پاکستان جانے کا امکان ہے، وینو گوپال دھوت فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چئیرمین بھی ہیں۔ وینو گوپال نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کرکٹر دوستوں کا بھی حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جب بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں