17 سالہ اولگا نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

17 سالہ 7 ماہ کی اولگا نئی صدی کی پہلی اور 2015 کے بعد پہلی نوعمر چیمپئن بنی ہیں۔


Sports Desk July 30, 2018
17 سالہ 7 ماہ کی اولگا نئی صدی کی پہلی اور 2015 کے بعد پہلی نوعمر چیمپئن بنی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریو کپ میں 17 سالہ اولگا ڈینالووک نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا، انھوں نے فائنل میں روسی حریف اناستاسیا پوٹاپووا کیخلاف 7-5، 6-7 (1/7)، 6-4 سے قابو کرلیا۔

17 سالہ 7 ماہ کی اولگا نئی صدی کی پہلی اور 2015 کے بعد پہلی نوعمر چیمپئن بنی ہیں، ان سے قبل ناٹنگھم میں کروشیا کی اینا کونجا نے کم عمر فاتح بننے کا اعزاز پایا تھا، دوسری جانب نان چینگ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر وانگ کیانگ نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں ان کی ہموطن ژینگ سائی سائی 7-5 اور4-0 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئیں۔

ادھر گسٹاڈ اے ٹی پی کے فیصلہ کن معرکے میں میٹیو بریٹینی نے سیکنڈ سیڈ روبرٹو بوٹسٹا اگٹ کو 7-6 (11/9)، 6-4 سے ہرادیا۔

 

مقبول خبریں