بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی اجازت

مقبوضہ کشمیرکی نام نہاداسمبلی کے دونوں ایوانوں کے 3، 3 ارکان بھی شامل ہونگے


APP May 18, 2013
مقبوضہ کشمیرکی نام نہاداسمبلی کے دونوں ایوانوں کے 3، 3 ارکان بھی شامل ہونگے فوٹو: فائل

بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی نام نہاد اسمبلی کے بھارت نواز ارکان پر مشتمل وفد کو خیر سگالی کے طور پر دورہ پاکستان پر بھیجنے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریس رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ قبل نام نہاد قانون ساز کونسل کے چیئرمین امریت ملہوترا اور نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اس وقت کے اسپیکر محمد اکبر لون نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ایک تجویز ارسال کی تھی جس میں ایک خیر سگالی وفد پاکستان بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی جسے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے منظور ی کے لیے نئی دلی بھیجا تھا۔ نئی دلی نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔



پاکستان کا مجوزہ دورہ کرنے والے وفد میں نام نہاد اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے 3،3 ارکان کے علاوہ قانون سازی کونسل کے چیئرمین امریت ملہوترا،اسپیکر مبارک گل، وزیر قانون سیف اللہ میر، سیکریٹری قانون فرحت تسنیم ، سیکریٹری اسمبلی محمد رمضان اور سیکریٹری قانون ساز کونسل محمد اشرف میر شامل ہونگے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروںکا خیال ہے کہ محض بھارت نواز رہنمائوں کے دورہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔جب تک بھارت کشمیر کے تمام سیاسی رہنمائوں اور دھڑوں کی رائے کا احترام نہیں کرتا مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔

مقبول خبریں