وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے محمود خان سے حلف لیا


ویب ڈیسک August 17, 2018
نئے قائد ایوان کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ہوگا فوٹو: صبا ایجنسی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کے اہلخانہ، سیاسی شخصیات اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

محمود خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔