ایران کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے


ویب ڈیسک August 30, 2018
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملیں گے، اس کے علاوہ جواد ظریف کی سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مقبول خبریں