ملالہ یوسف زئی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسے ملاقات

کینیڈین وزیراعظم ہر بچے کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے عزم پرکاربند رہنے پرمبارک باد کے مستحق ہیں، ملالہ


ویب ڈیسک September 08, 2018
ملاقات میں دونوں نے دنیا بھرمیں زیادہ سے زیادہ خواتین اورلڑکیوں کی تعلیم کویقینی بنانے کا عزم کیا، جسٹن ٹروڈو

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسے ملاقات کی۔ ٹوئٹرپرملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پربہت خوشی ہوئی، ملالہ سے صنفی برابری سے متعلق جی سیون تنظیم کی مشاورتی کونسل کے امور پربات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں نے دنیا بھرمیں زیادہ سے زیادہ خواتین اورلڑکیوں کی تعلیم کویقینی بنانے کا عزم کیا۔



دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ کے ذریعے بچوں کی تعلیم کے پرعزم حوصلے اوروقت دینے پرجسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینیڈا واپس آکر بہت خوشی ہوئی۔

مقبول خبریں