امپائرسے الجھنے پر انگلش پیسر جیمز اینڈرسن پر جرمانہ
جیمز اینڈرسن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر امپائر کماردھرماسینا سے الجھ پڑے
انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر امپائر کماردھرماسینا سے الجھ پڑے۔جس پر انھیں 15 فیصد میچ فیس جرمانے کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی اننگز کے 29 ویں اوور میں پیش آیا جب ویرات کوہلی 16 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، گیند ان کے پیڈ پر لگنے پر اینڈرسن نے زوردار آواز میں ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی مگر کمار دھرما سینا نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
جس پر انگلینڈ نے فوری طور پر ریویو لیا جس پر تھرڈ امپائر نے تمام چیزوں کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد اسے امپائر کال قرار دے دیا، اوور ختم ہونے کے بعد اینڈرسن نے غصے سے دھرما سینا سے اپنی کیپ تقریباً جھپٹ کر لی اور مشتعل انداز میں بحت بھی کی جس پر انھیں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ اور 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کردیا گیا۔