عرفان پٹھان پر سلیکشن میں مداخلت کا الزام

عرفان پٹھان ہمارے کام میں بہت زیادہ مداخلت کررہے ہیں جس کی آئین بالکل بھی اجازت نہیں دیتا، سلیکٹر مہاجن


Sports Desk September 11, 2018
عرفان پٹھان ہمارے کام میں بہت زیادہ مداخلت کررہے ہیں جس کی آئین بالکل بھی اجازت نہیں دیتا، سلیکٹر مہاجن۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

BAHAWALPUR: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سلیکٹر دھرو مہاجن نے عرفان پٹھان پر سلیکشن معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

33 سالہ سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو رواں برس ہی جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پلیئر کم مینٹور مقرر کیا گیا، جس پر انھوں نے جون میں کشمیر اور جموں میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے کیمپ بھی لگائے تھے۔

اسٹیٹ کی رنجی ٹرافی ٹیم کے سابق کپتان اور موجود سلیکٹر مہاجن نے کہاکہ عرفان پٹھان ہمارے کام میں بہت زیادہ مداخلت کررہے ہیں جس کی آئین بالکل بھی اجازت نہیں دیتا، اسی لیے بطور احتجاج میں نے جے کے سی اے کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

مقبول خبریں